کامیاب ڈراموں کا گم نام ہیرو
پاکستانی اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار لطیف کپاڈیہ کو ہم سے جدا ہوئے کئی برس بیت گئے لیکن اپنی یاد گار کرداروں میں وہ آج بھی زندہ ہیں ان کے فنی سفر جاننے کی کوشش کرتے ہیں لطیف کپاڈیہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ستایئس مارچ میں انیس سو چونتیس کو پیدا ہوئے۔۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہوگئے اور بطور اسٹیج اداکار فنی سفر کا آغاز کیا ۔۔ انہوں نے بےشمار کامیاب ڈرامے اور ایک فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور بہت جلد صف اول کے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔۔۔ فن کی دنیا پر راج کرنے والا یہ بے مثال اداکار انتیس مارچ دو ہزار دو کو اپنے لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کے اس جہان فانی سے کوچ کر گیا لیکن اپنے شاندار اداکاری کی وجہ سے ہمارہ یادوں میں آج بھی زندہ ہیں۔۔