کن لوگوں کو جنريٹر نہيں يوپي ايس بہتر ہوتا ہے اورکن لوگوں کے ليے يو پي ايس ٹھيک نہيں ہوتا آج کل پاکستان میں لوڈشیڈنگ نے معمولاتِ زندگی کو بے حد متاثر کیا ہوا ہے، وہیں بجلی پیدا کرنے کے ذرائع کی تجارت کرنے والے اِس صورتحال کا خاطر خواہ فائدہ اُٹھانے میں مصروف ہیں۔ یو پی ایس بجلی پیدا کرنے کے ان ہی ذریعوں میں سے ایک بہترين ذرائع ہے۔ یو پی ایس 2 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، ایک حصہ سرکٹ، ٹرانفارمر، چارجر اور پاور ٹرانسسٹرز پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ دوسرا حصہ بیٹری بنک کہلاتا ہے، عام طور پر جو یوپی ایس گھروں کے لئے استعمال ہوتے ہیں اُن میں ایک یا دو بیٹریز لگتی ہیں۔ ویسے تو یوپی ایس بہت سی اقسام کے ہوتے ہیں لیکن جو یوپی ایس گھروں کے لئے تیار کئے جاتے ہیں اُن کو حرف عام میں انورٹر Inverter کہا جاتا ہے، یہ offline یوپی ایس ہوتے ہیں۔ جس وقت مین لائن سے بجلی آرہی ہوتی ہے تو یو پی ایس کو on رکھنا ضروری اِس لئے ہوتا ہے تاکہ یوپی ایس سے جڑی بیٹری کو یوپی ایس چارج کر سکے، اور جن اشیاء کو ہم نے یوپی ایس کے ساتھ منسلک کر رکھا ہے کہ جن کی لائٹ جانے کی صورت میں یوپی ایس نے بجلی بحا...