گوشت کھانے میں آج کل کے لوگوں نے جانوروں کو پیچھے چھوڑ دیا
عید پر گوشت کھائیں ، مگر احتیاط سے
اکثر لوگ بکرا عید پر ضرورت سے زیادہ کھالیتے ہیں، بسیار خوری صحت کیلئے سخت نقصان دہ ہے ۔ اعصابی بیماریاں، دماغی کمزوری، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور پیٹ کے متعدد امراض زیادہ کھانے سے ہی پیدا ہوتے ہیں۔ مہینہ بھر روزے رکھنے کے بعد معدہ ، جگر، انتڑیاں، گردوں، پٹھوں اور جسم کے دیگر اعضاء کو مختلف امراض سے شفا اور جو آرام میسر آتا ہے بعض افراد اسے ایک ہی دن خوب کھا پی کر ضائع کربیٹھتے ہیں۔ اس بات کااظہار معروف فزیشن وسرجن میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر بشیر حسن بخاری نے نوائے وقت کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بکراعید کے موقع پر عوام کو کھانے پینے میں خصوصی احتیاط کرنی چاہئے۔ عید کے دنوں میں مرغن غذائیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ غذائیںمثلاً روسٹ، بروسٹ، تکے کباب، کڑاہی گوشت ، قورمہ، بریانی، حلورہ پوری ، کیک، مٹھائیاں وغیرہ اور کولا وغیرہ کا بے انتہا استعمال کرکے لوگ بیمار ہوجاتے ہیں۔ غذائی بے اعتدال کے باعث عید کے دنوں میں ڈائریا، اسہال اور نظام ہضم کی خرابی کے مریضوں میں انتہائی اضافہ ہوجاتا ہے۔ عید کے ایام میں بیشتر ذیابیطس ، بلڈ پریشر اور دل کے مریض بھی غذائی بے احتیاطی کے باعث اپنے لیے مزید پریشانیاں مول لے لیتے ہیں لہٰذا اس سلسلے میں احتیاط لازم ہے۔

Comments
Post a Comment