آنکھوں کا سنگھار
انسانی شخصیت میں آنکھوں کی خاص اہمیت ہوتی ہے اسی لئے شاعر
اور نغمہ نگار ہمیشہ آنکھوں کے گن گاتے ہیں، فلمی دنیا میں اکثر آنکھوں کی
خوبصورتی کے چرچے رہتے ہیں،
کہتےہیں کہ آنکھیں دل کی زبان بولتی ہیں،کوئی انہیں جھیل
جیسا گہراقراردیتاہےتوکوئی ان کی دلکشی پرمرمٹنے کےلئےتیاررہتاہے۔آنکھوں میں کاجل
ہوتومعصومیت اورمسکاراہوتوشوخی،نینوں کی توہراداہی نرالی ہے۔
آنکھیں دل کاچین لوٹتی ہیں اورمست نظروں سےدیوانہ بھی بناتی
ہیں،قاتل نگاہیں ہوش اڑاتی ہیں اوریہی اکھیاں کبھی کبھاردل پرگولیاں بھی چلاتی
ہیں۔
آنکھیں جھک جائیں تو حیا اوراٹھ جائیں تو ادا،بہت سے لوگ
انہی کے سہارے تو جی رہے ہیں۔
آنکھوں کا نشیلا پن دلوں پر بجلیاں گراتا ہے تو کبھی
کبھاریہی نیناں فریب بھی دے جاتے ہیں۔
گانا۔ نینوں کی مت سنیو، نینوں کی مت مانیو، نینا ٹھگ لیں
گے۔
کبھی کبھی اکھیوں
سے سے اتنی باتیں کی جاتی ہیں کہ بات بن ہی جاتی ہے۔۔
اکھیوں ہی اکھیوں
میں تیری میری بات بنی
اور کبھی اکھیوں کو اکھیوں کے آس پاس رہنے کا بھی اظہار کیا
جاتاہے ۔۔
اکھیوں کو رہنے دے اکھیوں کے آس پاس
محبوب کی حسین
آنکھیں دیکھ کر ان کا عاشق بن کر مولا کی یادبھی آجاتی ہے۔۔
آنکھیں تیری اتنی حسین کہ میں بن گیا ہوں ان کا عاشق
شرارتی آنکھیں ستاروں سی جگمگاتی بھی ہیں ۔۔
ستاروں سی جگمگارہی ہیں تمہاری آنکھیں
تہوارہویا تقریب،
آنکھوں کے سنگھار پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔

Comments
Post a Comment