جفاکش خواتین کا عزم
مہنگائي سے تو پورا ملک ہي پريشان ہے ليکن
کچھ ايسي جفاکش خواتين بھي ہيں جو
بڑے عزم کے ساتھ مہنگائي کا مقابلہ کررہي ہيں۔۔
يہ جفاکش خواتین مستقبل کے خوابوں کی تعبیر کے لئے کیا کیا جتن کرتی
تیزی سے ہاتھ چلاتی اور برتن صاف کرنے کے جونے بنانے والی
یہ پینتالیس سالہ کوثر ہے ۔۔ جو بیس سال سے اپنے بچوں کے تابناک مستقبل کے لیے
شوہر کے شانہ بشانہ ہے ۔۔۔ یہی نہیں ،، اس کوشش میں ساس اور جیھٹانی بھی اس کی
بھرپور مدد کرتی ہیں ۔۔۔ مہنگائی کے اس دور میں کرائے کے گھر میں رہنے والی کوثر
نے گھر میں سبزی کی دکان بھی کھول رکھی ہے ۔۔ کوثر خود تو پڑھی لکھی نہیں لیکن
آنکھوں میں اپنے بچوں کے تعلیم یافتہ کل کے خواب سجا رکھے ہیں۔۔
کوثر کی بڑی بیٹی
بھی ماں کا بوجھ ہلکا کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے ۔۔ اور ٹیوشن پڑھا کر اپنے تعلیمی
اخراجات خود اٹھاتی ہے ۔۔۔ وہ بھی والدین کی آنکھوں میں سجے خوابوں کو تعبیر دینے
کی خواہش مند ہے۔۔۔
ان خواتین کی محنت
اور لگن دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر ہمت ، عزم اور کچھ کرنے کا حوصلہ ہو تو کوئی
بھی
کام مشکل نہیں۔۔۔

Comments
Post a Comment