اسد امانت علی خان
کلاسیکی موسیقی کی پہچان گلوکار اسد امانت علی خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے لیکن ان کی گائی ہوئی غزلیں اور گیت آج بھی سننے والوں کو سر دُھننے پر مجبور کر دیتی ہیں۔۔
پٹیالہ گھرانے کے چشم وچراغ اسد امانت علی خان ستمبر 1952ء میں پیدا ہوئے ۔۔۔ دس برس کی عمر میں گائیگی کا آغاز کیا ۔ اور بہت جلد شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے ۔۔۔
اسد امانت یوں تو کلاسیکی گائیک تھے لیکن انہوں نے غزل گائیکی کو بھی ایک نیا انداز دیا ۔۔۔ اور ہلکی پھلکی غزلوں میں کلاسیکی رنگ ڈال کر غزل گائیکی کو منفرد مقام عطا دیا۔۔۔
انہوں نے متعدد فلموں کے لئے بھی گیت گائے۔۔ اسد امانت علی خان کو سوزوسلام کہنے میں بھی مہارت حاصل تھی۔۔۔ انہیں اپنے والد کی طرح پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔۔۔
گائیگی کی دنیا کا یہ بے تاج باشادہ آٹھ اپریل دو ہزار سات کو اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو سوگورا چھوڑ کرکے خاک میں پہناں ہوگیا۔ لیکن ان کی آواز کا سحر آج بھی قائم ہے۔۔۔

Comments
Post a Comment