Posts

چوبیس گھنٹے کا فاقہ دل اورذیابیطس کا خطرہ کم کرسکتا ہے

Image
حال ہی میں امریکا میں ہونے والی ایک ریسرچ کے نتیجے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اگر باقاعدگی اور تواتر کے ساتھ مہینے میں کسی ایک دن چوبیس گھنٹے کامکمل فاقہ کرلیا جائے تو اس سے دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوسکتا ہے۔اس اسٹڈی کے ضمن میں ڈاکٹروں نے امریکی ریاست اوتا کے دوسو سے زیادہ مکینوں کی صحت کا مطالعہ بھی کیا اور ان کی عادات کو بھی جانچا۔ اس ریاست کے رہنے والوں کا یہ طریقہ کار رہا ہے کہ یہ ہر مہینے میں ایک دن مکمل فاقہ کرتے ہیں اورکھانے پینے سے اجتناب کرتے ہیں۔ ماہرین نے ان افراد کے ایکسریز اسکیننگ کو چیک کیا تو پتا چلا کہ جن لوگوں نے مہینے میں ایک دن کا فاقہ نہیں کیا تھا، ان کی شریانیں فاقہ کرنے والوں کے مقابلے میں لگ بھگ 75فی صد تنگ پائی گئیں۔ دوسری جانب تنگ یا پھنسی ہوئی شریانوں نے 63فی صد ان لوگوں کو متاثر کیا جن کا یہ کہنا تھا کہ وہ اکثر کھانے کو نظر انداز کردیتے ہیں۔امریکن کالج آف کارڈیا لوجی کی کانفرنس میں بھی یہ بات کہی گئی کہ فاسٹنگ یا فاقہ کشی کے یہ نتیجے میں ذیابیطس کی شکایات کی تعداد میں لگ بھگ نصف کمی ہوئی ہے۔ اس بات کو یقینی ب...

سرکہ کینسر کا دشمن

Image
سرکہ ایک اسلامی غذا بھی ہے۔اسکا استعمال طب اسلامی میں معروف رہا ہے۔ لیکن اسکا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ مصنوعی طور پر تیار کیا جانے والا سرکہ ایسی غذا ہے۔موجودہ دور میں خالص سرکہ ملنا مشکل نہیں لیکن بازاری کھانوں میں استعمال ہونیو الا سرکہ سنتھیٹک ہے۔سبزیوں اور پھلوں سے بنایا جانے والا سرکہ اصلی اور مفید ہوتا ہے۔تاہم سیب اور انگور کا سرکہ افضل شمار کئے جاتے ہیں۔سیب یا انگور کے سرکہ میں گندم یا جو کی روٹی بھگو کر کھانے سے غیر معمولی راحت اور توانائی ملتی ہے۔سرکہ انبیاء کو بھی بے حد پسند تھا ، صحیح مسلم میں حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر میں سالن طلب فرمایا' گھر کے لوگوں نے کہا کہ سرکہ کے سوا کچھ نہیں ہے' آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منگوایا اور اس کو کھانے لگے اور فرماتے رہے کہ بہترین سالن سرکہ ہے کیاہی عمدہ سالن سرکہ ہے۔سنن ابن ماجہ کی ایک روایت کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے'' سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے' اے اللہ سرکہ میں برکت عطا کر اس لئے کہ مجھ سے پہلے یہ تمام انبیاء کا سالن...

فالسہ کے غذائی فوائد

Image
فالسہ براعظم ایشیا کا مقبول ترین پھل ہے ؛ اس کا ذائقہ شیریں اور ترش ہوتا ہےگرمیوں کے موسم میں فالسہ ایک بہت بڑی نعمت ہےفالسہ میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد پائے جاتے ہیںفالسے کا شربت بلڈ پریشر اور سر درد میں فائدہ مند ہےشدید لو اور گرمی میں فالسے کا شربت سن اسٹروک سے محفوظ رکھتا ہےفالسہ جگر کے امراض میں اور یرقان کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہےفالسہ معدہ ؛ جگر اور دل کو طاقت دیتا ہےگرمی کے بخار کو فائدہ دیتا ہےفالسے کے پانی سے غرارے کرنے سے خناق کو فائدہ ہوتا ہےعوتوں کی مخصوص بیماریاں ؛ مثلاً لیکوریا اور سیلان ِ الرحم میں مفید ہےذیابطیس کے لیے فالسے کے درخت کا چھلکا پانچ تولے رات پانی میںبھگو دیں اور صبح مل چھان کر مریض کو کم از کم پانچ روز تک پلائیںاس سے شوگر کنڑول ہو جاتا ہے

کافی کے طبی فوائد

Image
کافی دنیابھرمیں مقبول مشروب ہے۔۔۔۔کافی کا تلخ ذائقہ اورمنفرد خوشبوتازہ دم کردیتی ہے۔ کافی کےدرخت کی کاشت صدیوں پہلے عربوں نےشروع کی ۔۔۔۔آج دنیاکے70سےزائدممالک میں کافی کادرخت پایاجاتاہے۔۔۔جبکہ برازیل کافی برآمد کرنےوالاسب سے بڑاملک ہے۔۔۔۔یمن کافی کاآبائی وطن ہےاسی لیےیمنی کافی ذائقےکی انفرادیت کےباعث زیادہ طلب کی جاتی ہے۔۔۔۔دنیاکاسب سے پہلاکافی ہاؤس 1554میں استنبول میں بنایاگیا۔۔۔آج کافی کےدیوانےپوری دنیامیں موجودہیں۔۔۔ماہرین کہتےہیں کہ روزانہ کافی پینےسےدماغ کےکینسرکاخطرہ ایک تہائی تک کم کیاجاسکتاہےچائے یا کافی میں موجود کیفین دماغ کی طرف خون کےبہاؤ کو روکتی ہے جس سے ٹیومر پیدا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ ۔۔۔۔کافی پرہونےوالی ایک اورریسرچ کےمطابق دن میں 3سے4مرتبہ تلخ کافی کااستعمال ذیابیطس میں مفید ہےہالینڈکےسائنسدان کافی کوامراض قلب میں ذوداثرقراردیتےہیں۔۔۔جبکہ سویدن میں ہونےوالی ایک تحقیق کےمطابق ایک کپ کافی کااستعمال خواتین میں فالج کےخطرےکو25فیصدکم کردیتاہے۔۔۔۔لیکن یاد رہےحدسے زیادہ کافی پیناصحت کےلیےمضربھی ثابت ہوسکتاہے۔۔۔ 

کلونجی کے فوائد

Image
کہا جاتا ہے کہ کلونجی ہر مرض کی دوا ہے، تاہم اگر اس کہاوت کو مفروضہ بھی سمجھا جائے تو بھی کلونجی کے کئی طبی و غذائی فوائد ہیں، جو انسان کی بہتر صحت و نشما کے لیے لازمی ہیں۔کلونجی کے حوالے سے غذائی و صحت کے ماہرین بھی اس بات پر متفق ہیں کہ یہ صرف کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کا مصالحہ نہیں بلکہ اس کے حیران کن طبی فوائد بھی ہیں۔کلونجی کو برصغیر میں کئی سالوں سے گھریلو ٹوٹکوں میں استعمال کرکے کئی غذائی و طبی مسائل حل کیے جاتے رہے ہیں۔جب کہ کلونجی کو کئی گھروں میں خواتین اپنی خوبصورتی بڑھانے کے ٹوٹکوں میں بھی استعمال کرتی ہیں۔کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار کلونجی کے دانوں میں کولیسٹرول کو کم کرنے والی جزیات کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے، اس لیے یہ ہرطرح کے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔دائمی و موضی امراض کو ختم کرنے میں مددگار کلونجی اینٹی آکسی ڈنٹ سے بھرپور غذا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ کلونجی انسانی جسم کو دائمی بیماریوںسے محفوظ رکھتی ہے۔کلونجی کا کھانوں، پھلوں اور مشروب میں یومیہ استعمال انسانی جسم میں کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور دل کے امراض کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ ک...

کمپیوٹر کي سپیڈ بڑھانے کے مختلف طریقے

Image
کمپیوٹر کي سپیڈ بڑھانے کے مختلف طریقے ہم اپنے پي سي کو تقريبا روز استعمال کرتے ہیں اور بہت سے کمپیوٹر ہیں ميں آپ کو دس ايسے طريقے بتائوں گا جس کے بعد آپ کے کمپيوٹر کي اسپيڈ دس گنا بڑھ جائے گي پہلا طريقہ جيسے ہم کہتے ہيں  بائےاوس سیٹنگ دوستوں بائے اوس سيٹنگ ہمارے کمپیوٹر ميں بائے ڈیفالٹ سی ڈی روم سے ونڈو بوٹ پر سیٹ ہوتے ہیں اس بات کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم نے اپنے کمپیوٹر میں ونڈو کرنی ہے تو ونڈو بوٹ ڈیوائس کو سیٹ کرنا پڑتا ہے جن کمپیوٹرز میں بائے ڈیفالٹ سی ڈی روم سیٹ ہو تو اس سسٹم میں ونڈو اسٹارٹ ہونے میں ٹائم لگ جاتا ہے تو اس ٹائم ویسٹ سے بچنے کے لئے آپ اپنی کمپیوٹر میں بائے اوس سیٹ اپ میں جائیں اور ونڈو بوٹ ڈیوائس کو ہارڈ ڈرائیو پر سیٹ کریں ۔ کیونکہ روز روز ہم نے ونڈو انسٹال نہیں کرنی ہوتی اس لئے جب بھی ضرورت ہو تو ہم دوبارہ چینگ سیٹنگ کر سکتے ہیں اب ہم بات کرتے ہيں دوسرے طريقے پر جو ہے اسٹارٹ اپ پروگرامز کو ختم کرنا  ہمارے کمپیوٹر سسٹم میں کچھ پروگرامز ایسے انسٹال ہوتے ہیں جو ونڈو اسٹارٹ اپ کے ساتھ ہی اسٹارٹ ہو جاتے ہیں ۔ ان پروگرامز یا سافٹ وئیر کی وجہ سے ونڈ...

کھجور کے حیران کن فوائد

Image
کھجور کے بہت سے طبی فائدے ہیں یہ انتہائی اعلیٰ غذائی اجزاءرکھنے والا پھل ہے' اس نعمت عظمیٰ کے فائدے زیرتحریر لائے جاتے ہیں۔گلوکوز اور فرکٹوز کی صورت میں قدرتی شکر مہیا کرتی ہے۔ یہ شکر جسم میں فوراً جذب ہو جاتی ہے۔ گنے کی شکر سے زیادہ مفید ہے۔اس کی گٹھلی کو بھون کر سفوف بنا لیتے ہیں۔ اس سفوف سے کافی جیسا مشروب تیار کیا جاتا ہے۔ اس کا نام ڈیٹ کافی ہے۔کھجور میں پائے جانے والے طبی اجزاءانتڑیوں کے مسائل کا عمدہ حل ہیں۔ روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کا آزادانہ استعمال پیٹ اور انتڑیوں کے کیڑوں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے اور ساتھ انتڑیوں میں مفید بیکٹریا کے اجتماعات بنانے میں مدد دیتا ہے۔ کمزور دل کیلئے کھجور سے علاج پانی بڑا موثر علاج ہے۔ رات بھر پانی میں بھگوئی ہوئی کھجوریں اگلی صبح گٹھلیاں نکال کر اس پانی میں کچل کر ہفتہ میں کم از کم دو دفعہ استعمال کرنا دل کو بہت تقویت دیتا ہے۔ بچوں کے دانت نکلنے کے دنوں میں ایک کھجور اگر بچے کے ہاتھ کے ساتھ باندھ دی جائے اور اسے چوسنے دی جائے تو مسوڑھے سخت ہو جاتے ہیں اور دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔ کھجور اور شہدکا معجون دانت نکل...