شہزادے کی جھگی


وطن عزیز میں ایسے افراد کی کمی نہیں ۔۔ جو انتہائی کم معاوضے کے باوجود ۔۔ آباؤ اجداد کے فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔۔ ایسے ہی ایک خاندان  سے ملتے ہیں
يہ کراچی کے علاقے جٹ لائن میں فٹ پاتھ  پر قائم  جھگی میں بسنے والے رفاقت  کا خاندان ہے جو اس مہنگائی کے دور میں  اپنے  سات بچوں  کا پیٹ پالنے کے لیے مٹی کے چھوٹے چھوٹے کھلونے بناتے ہیں  جو کہ پانچ روپے سےدس روپے کی قیمت میں  فروخت ہوتے ہیں پورے دن  کھلونے فرورخت کرنے کے بعد ڈیڑھ دوسو روپے کمانے والے رفاقت  کا کہنا ہے  کہ جو کماتے ہیں وہ تو کھالیتے ہیں لیکن جب بارش برستی ہے توبچوں کو لے کر چھپروں کے  نیچے جانا پڑھتا ہے۔
  اپنے باپ داد کے اس ہنر سے منسلک یہ رفاقت کی بیوی ہے جو شوہر کے شانہ بہ شانہ کام کرتی ہے اور سارا دن یہ مٹی کے کھلونے بناتی ہے جس کو اسکا شوہر اور بیٹا سارا دن  گلی گلی گھوم کےفروخت کرتے ہیں
 چند لکڑیوں اور کپڑوں سے بنے ان گھروں میں بسنے والے ستر پوشی  کے لیےدو کپڑے اورایک وقت کی روٹی  کے حصول سخت محنت کرنے والے ارباب اقتدار سے بہت سی امیدیں رکھتے ہیں 

Comments

Popular posts from this blog

کافی کے طبی فوائد

لیموں کے فوائد